پیانگ یانگ: جنوبی کوریا میں جاری ونٹر اولمپکس کے مقابلوں میں جہاں دنیا بھر کے کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں وہیں سوئس کھلاڑی بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں تاہم سوئس کی سکائیر کمپٹیشن ٹیم کا حصہ بننے والے کھلاڑی کی انوکھی ویڈیو نے سب کو حیران کر دیا ہے ۔
سوئس سکائیر فیبین بوش دوسری بار اولمپکس میں حصہ لے رہے ہیں ، انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ کسی شاپنگ مال میں اوپری منزل پر جانے کے لیے ایسکلیٹر (برقی زینے )کی بجائے اس کے ساتھ لٹک کر جارہے ہیں ۔
یہ ہی نہیں انہوں نے اوپر جانے کے لیے صرف ایک ہاتھ کا ہی سہار ا لیا ہے ۔ اور بڑے آرام سے اوپری منزل پر پہنچنے میں کامیاب بھی ہو جاتے ہیں ۔ فیبین کی ویڈیو شیئر کرنے کے بعد متعدد افراد نے اس کو پسند کیاہے ۔
ویڈیو کے بارے میں بو ش کا کہناہے کہ اسے نہیں معلوم کے وہ 20 سال بعد بھی ایسے کام کر رہاہے ۔ واضح رہے کہ فیبین بوش ایک گزشتہ اولمپکس میں حصہ لے چکا ہے ۔