’’نیو نیوز تازہ ترین‘‘
پریٹوریا:بھارتی فیملی کو سہولتیں دینے پر شدید تنقید کے بعد جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما نے اپنے عہدے سے فوری طور پر استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جیکب زوما نے مستعفی ہونے کا اعلان اپنے ٹی وی خطاب کے دوران کیا۔
جنوبی افریقی صدرنے اپنے طویل خطاب میں ان وجوہات پر روشنی ڈالی جن کے باعث انہوں نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔ ان کے خلاف کچھ عرصے سے سرکاری پیسہ کو ذاتی استعمال میں لانے اور ایک بھارتی فیملی کو سہولتیں دینے پر شدید تنقید کی جا رہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے کوئی بے ضابطگی نہیں کی نہ ہی سرکاری رقم کا ناجائز استعمال کیا ہے۔ اس کے علاوہ جنوبی افریقہ میں ابھی بھی ان کے چاہنے والے ان کی بے گناہی پر