ہری پورسینٹرل جیل میں قتل کے مجرم کوپھانسی دے دی گئی

09:22 AM, 15 Feb, 2018

’’نیو نیوز تازہ ترین‘‘

ہری پور:سینٹرل جیل میں قتل کے مجرم کوپھانسی دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق ہری پور کی سینٹرل جیل میں قتل کا مجرم اپنے انجام کو پہنچ گیا اور اسے پھانسی دیدی گئی ہے۔

302 میں قتل کے مجرم سیف الاسلام نے 2003 میں ایک جرگہ پر فائرنگ کرکے تین افراد کو قتل کیا تھا۔سیف الاسلام ولد نیاز محمدسکنہ مردان کو آج صبح 6:30 پھانسی دی گئی۔

سیشن کورٹ مردان نے مجرم کوتین بارپھانسی کی سزا سنائی تھی جو کہ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے بھی بحال رکھی سیف الاسلام کی رحم کی استدعا کو صدر پاکستان نے رد کیا اور آرمی چیف نے دیگر پھانسی کی سزاﺅں میں سیف الاسلام کی پھانسی کی توثیق کی۔

جبکہ فریقین میں مصالحت کی تمام کوششیں ناکام ہوگئی تھی۔ سیف الاسلام کے ورثاءکو بھی اطلاع دی گئی ہے جبکہ تمام قانونی کارروائیوں کے بعد سیف الاسلام کی میت ورثاءکے حوالے کی جائے گی۔

مزیدخبریں