واشنگٹن:امریکا کے ایک سینئر سفارت کار ڈینس راس نے کہا ہے کہ امریکا کو انقلابی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ان کی سعودی عرب میں زیر عمل اصلاحات کی حمایت کرنی چاہیے۔ وہ سعودی عرب میں حقیقی اسلام کو بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔
امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں ڈینس راس کا کہنا تھا کہ امریکی حکو مت کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد سلمان اور انکی سعودی عرب میں زیر عمل اصلاحات کی حمایت کرنی چاہیے، سعودی ولی عہد کے اصلاحات کی مہم زیادہ قابل اعتبار ہے ، یہ مہم ملک سے ہی شروع ہوئی تھی اور یہ کسی غیر ملکی دباؤکا نتیجہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ محمد بن سلمان ریاض میں حقیقی اسلام کو بحال کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور اس کو عدم رواداری اور سخت گیر عقیدہ پھیلانے والوں سے دور لے جانے کیلئے کوشاں ہیں۔
سعودی عرب میں اصلاحات کے حوالے سے شکوک کا اظہار بیرونی طور سے کیا جارہا ہے،ان کے دوروں اور وہاں عالمی مرکز برائے انسداد انتہاپسندی کے عہدیداروں سے ملاقاتوں میں اس تبدیلی کا ا ندازہ ہوا تھا اور خواتین اور نوجوانوں کا کردار بھی نمایاں ہوا ہے۔