سائنس و فکشن سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ”گھوسٹ ان دی شیل“ 31 مارچ کو ریلز ہوگی

لاس اینجلس : ہالی ووڈ کی سائنس اور فکشن فلم سے بھرپور فلم ”گھوسٹ ان دی شیل“ کا نیا ٹریلر جاری کر دیاگیا۔ فلم 31 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔ ہالی ووڈ کی اس فلم کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ فلم جاپانی ویڈیو گیم سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے۔

11:51 PM, 15 Feb, 2017

روپرٹ سینڈرز کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم گھوسٹ ان دی شیل کی کہانی سائبرگ سسٹم ٹاسک فورس کی ایک خاتون افسر کے گرد گھومتی ہے جسے خطرناک کمپیوٹر ہیکرز اور سائبر کریمنلز کو تلاش کرنے کا ٹاسک دیا جاتا ہے۔اس فلم میں ہالی وڈ اداکارہ اسکارلٹ جانسن فلم میں مرکزی کردار نبھا رہی ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں مائیکل پٹ، مائیکل ونکاٹ اور جولیٹ بنوشے شامل ہیں۔ یہ فلم 31 مارچ کو ریلز کی جائے گی۔

مزیدخبریں