سیالکوٹ : گاؤں بمبانوالہ کے قریب نہر اپر چناب سے ایک ہفتہ قبل اغوا ہونے والی بائیس سالہ لڑ کی کی نعش برآمدکرکے پولیس نے قبضہ میں لے لی ۔ ایس ایچ او تھانہ صدر ڈسکہ انسپکٹر اقبال خان کے مطابق تھانہ صدر ڈسکہ کے گائوں رنجھائی سے ایک ہفتہ قبل بائیس سالہ مہوش کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کیا تھا جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تھااور مقتولہ کی نعش بمبانوالہ کے قریب نہر سے ملی ہے جس کو قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کردی گئی ہے ۔ مقتولہ کی نعش نہر سے برآمد ہونے کی وجہ سے علاقہ مکینوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور مقتولہ کی نعش جب گھر پہنچی تو وہاں کہرام مچ گیااور ہر آنکھ اشکبار ہوگئی ۔
ایک ہفتہ قبل اغوا ہونے والی بائیس سالہ لڑ کی کی نعش نہر اپر چناب سے برآمد
10:38 PM, 15 Feb, 2017