سرکاری ادارے خواتین سے اکثر معاوضے کے طور پر جنسی تعلقات کا مطالبہ کرتے ہیں

خواتین جو مسلح تنازعے کے دوران یا بیوہ ہو گئی تھیں، تو حکام ان سے اکثر معاوضے کے طور پر جنسی تعلقات کا مطالبہ کرتے ہیں

10:32 PM, 15 Feb, 2017

 سرکاری ادارے خواتین سے اکثر معاوضے کے طور پر جنسی تعلقات کا مطالبہ کرتے ہیں

کولمبوٜ:کولمبوٜ سری لنکا کی سابق خاتون صدر چندریکا کماراٹنگا نے آج کولمبو میں غیر ملکی صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تامل نسل کی وہ سری لنکن خواتین، جو خانہ جنگی کے دوران بیوہ ہو گئی تھیں، انہیں اب نہ صرف مقامی اہلکاروں کی وجہ سے جنسی زیادتیوں کا سامنا ہے بلکہ ان کے اس استحصال میں ملکی فوج کے اہلکار بھی شامل ہیں۔

کماراٹنگا نے کہا، وہ ہزار ہا تامل خواتین جو 37 سالہ مسلح تنازعے کے دوران یا اس کے اختتامی سالوں میں بیوہ ہو گئی تھیں، وہ جب مقامی دفتروں میں اپنے معمول کے سرکاری کام کروانے جاتی ہیں، تو حکام ان سے اکثر معاوضے کے طور پر جنسی تعلقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

مزیدخبریں