یورو اور برطانوی پاﺅنڈ کے سامنے روپے کی اہمیت سب سے زیادہ

یورو اور برطانوی پاﺅنڈ کے سامنے روپیہ تگڑا قرارا

10:01 PM, 15 Feb, 2017

 کراچی: پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سمیت سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں استحکام رہا جبکہ یورو اور برطانوی پاﺅنڈ کی قدروں میں مندی ریکارڈ کی گئی۔امریکی ڈالر، سعودی ریال اور اماراتی درہم اپنی گزشتہ کاروباری روز کی قدروں پر برقرار رہے جبکہ یورو اور برطانوی پاﺅنڈ کی قدروں میں بالترتیب 24 پیسے اور 70 پیسے کی کمی واقع ہوئی۔

 نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر اپنی گزشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 105.65 روپے اور قیمت خرید 103.14 روپے پر برقرار رہا، اسی طرح خلیجی ممالک کی اہم کرنسی سعودی ریال بھی قیمت فروخت 28.03 روپے اور قیمت خرید 26.38 روپے جبکہ اماراتی درہم قیمت فروخت 28.76 روپے اور قیمت خرید 26.36 روپے پر بند ہوئی۔

مزید برآں یورپی ممالک کی اہم کرنسی یورو کی قیمت فروخت 112.06 روپے سے کم ہو کر 111.82 روپے اور قیمت خرید 109.40 روپے سے کم ہو کر 109.17 روپے رہ گئی جبکہ برطانوی پاﺅنڈ قیمت فروخت 132.44 روپے سے کم ہوکر 131.74 روپے اور قیمت خرید 129.30 روپے سے کم ہوکر 128.61 روپے رہی

مزیدخبریں