امریکہ میں سالانہ ڈاگ شو ”جرمن شیفرڈ “ نے جیت لیا

نیویارک : امریکی شہر میں منعقدہ 141ویں ویسٹ منسٹر کینل کلب ڈاگ شو ”ریومر“ نامی جرمن شیفرڈ نے جیت لیا ، چارروزہ ڈاگ شو میں 200سے زائد نسلوں تقریباً 2800کتوں نے حصہ لیا۔

09:51 PM, 15 Feb, 2017

نیویارک : امریکی شہر میں منعقدہ 141ویں ویسٹ منسٹر کینل کلب ڈاگ شو ”ریومر“ نامی جرمن شیفرڈ نے جیت لیا ، چارروزہ ڈاگ شو میں 200سے زائد نسلوں تقریباً 2800کتوں نے حصہ لیا۔
امریکی شہر نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں منعقد کیے گئے ڈاگ شو کے منتظمین نے نئی نسل کے کتوں کو بھی اس ایونٹ میں شامل کیا جو سوئمنگ اور جمپنگ سے لیکر ڈانس سمیت مختلف مقابلوں میں ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش کرتے دکھائی دیئے۔جبکہ مختلف مقابلوں میں بہترین مہارتیں دکھانے پر جرمن شیفرڈ نسل کے کتے نے شو اپنے نام کر لیا

مزیدخبریں