نیو یارک : یوں تو کیلوریز کم کھانے کے بہت سے فائدے ہیں اسے موٹاپے میں کمی کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے مگر سائنسدانوں نے اب ا سے بہتر جسمانی جلد، اچھی عمر اور صحت مند زندگی کیلئے فائدہ مند قرار دیا ہے۔
سائنسدانوں کے مطابق کم کھانے سے خلیائی عمل کو قابو کیا جا سکتا ہے۔ایسا کرنے سے رائیبوسوم نہ صرف خود کو بہتر کرتے ہیں بلکہ تیزی کے ساتھ بڑھتی ہوئی عمر پر بھی قابو کرتے ہیں ۔
امریکا کی بریگھم ینگ یو نیورسٹی کے پروفیسر کا کہنا ہے کہ رائیبوسوم گاڑی کی طرح ایک ایسی مشین ہے جس کی باقاعدہ دیکھ بحال انتہائی ضروری ہے۔ کیلوری کے سبب رائیبوسوم کی پیداوار کے عمل میں سستی آجاتی ہے۔ ان بائیو کیمیکل تبدیلیوں کے سبب جلد بڑھاپا نہیں آتا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کیلوری کی کم مقدار سے نہ صرف لمبی عمر حاصل ہوتی ہے بلکہ جسم بھی بہتر رہتا ہے۔ رائیبوسومز 10 سے20 فیصد زیادہ طاقت سے مزید ایسے پروٹین بنا تا ہے جو خلیے کی حرکت کیلئے مفید ہوتے ہیں۔