بارسلونا: ہسپانوی عدالت نے ہیڈ سکارف پہننے والی خاتون کے حق میں فیصلہ دے دیا۔
مائروکا جزیرے کے پالما شہرکی عدالت نے حالیہ کچھ عرصے سے زیر بحث ہیڈ سکارف کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے اپنے فیصلہ سناتے ہوئے اپنا سکارف نہ اتار کر کام کرنے والی خاتون کو حق بجانب قرار دیا ہے۔
ہوائی اڈے پر کسٹمرسروس میں کام کرنے والی ہسپانوی خاتون کو کام دینے والی فرم کی جانب سے گزشتہ سال اپریل اور جولائی میں پانچ بار تنخواہ کاٹی گئی تھی اور پھر کام سے نکال دیا گیا تھا جس پر اس خاتون نے عدلیہ میں اس فرم کے خلاف مقدمہ دائر کردیا اور اب اس عدالت نے اس خاتون کو حق بجانب قرار دیتے ہوئے اس کے حق میں فیصلہ سنادیا ہے۔
عدلیہ نے ہیڈ سکارف پر پابندی کو سیکولرازم کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ عدلیہ نے فرم کو فوری طور پر اس خاتون کو واپس کام پر رکھنے کے ساتھ ساتھ فرم کو 4914 یورو جرمانہ کی سزا بھی سنائی ہے۔