لاہوردھماکے کی منصوبہ بندی ، افغان سرزمین استعمال ہونے پرپاکستان کا شدید احتجاج

04:40 PM, 15 Feb, 2017

نیوویب ڈیسک

لاہور : پنجاب اسمبلی کے سامنے دھماکے کے تانے بانے افغانستان سے ملنے پر پاکستان نےافغان ڈپٹی ہیڈ آف مشن کو دفترخارجہ طلب کرتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کرایا اور دہشت گردوں کے سہولت کاروں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔

افغان ڈپٹی ہیڈ آف مشن کو دفتر خارجہ طلب کرتے ہوئے آگاہ کیا گیا کہ پاکستان کیخلاف دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے والوں کی افغانستان میں پناہ گاہیں ہیں،پاکستان نے افغانستان کو انٹیلی جنس معلومات پہلے بھی دیں تاہم کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغانستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ دہشتگرد تنظیموں،ان کی پناہ گاہوں،سہولت کاروں اور ہینڈلرز کے خلاف سخت کارروائی کرے،،،اور ایسے اقدامات کیے جائیں کہ آئندہ افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہو سکے۔

مزیدخبریں