لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اینٹی کرپشن کیس میں شواہد شیئر کر رہے ہیں۔ معطل ہونے والے کھلاڑیوں کو موقف دینے کا موقع دیا ہے اس کے بعد ہی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا الزام ثابات ہونے پر دونوں کھلاڑیوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔ کھلاڑیوں سے کسی قسم کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
شہریار خان نے کہا دونوں کھلاڑیوں کو جواب جمع کروانے کیلئے ایک سے دو ہفتے کا وقت دیا ہے جس میں وہ اپنا جواب دیں گے۔ کھلاڑیوں نے اپنے جواب میں اعتراف کر لیا تو ٹریبونل نہیں بنے گا۔ اینٹی کرپشن کے سربراہ کو صورتحال سے آگاہ کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا ہم چاہتے ہیں پی ایس کا فائنل لاہور میں ہو کیونکہ دہشت گردوں کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکنا چاہتے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں