پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزات خزانہ کو ارسال

02:59 PM, 15 Feb, 2017

اسلام آباد: اوگرا نے عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاریاں پکڑ لی ہیں۔ اوگرا کی جانب سے وزارت خزانہ کو بھجوائی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 19 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 53 پیسے اور مٹی کے تیل میں 16 روپے 71 پیسے اضافے کی بھی سفارش کی گئی۔ قیمتوں میں اضافے کی تجویز آئندہ 15 روز کے لئے دی گئی۔ واضح رہے گزشتہ مہینے میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں