بارشوں اوربرف باری کا نیا دورکس دن شروع ہوگا، محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی

02:58 PM, 15 Feb, 2017

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پشین گوئی کی ہے کہ  جمعہ سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں اوربرف باری کا نیا دورشروع ہوگا۔ ہفتہ اور اتوار کو مری اور گلیات میں برفباری کا بھی امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق خشک موسم نے ملک کے اکثرعلاقوں کولپیٹ میں لے رکھاہے،جمعہ کی شام سے اتوار کے دوران خیبر پختونخوا اور فاٹا میں بارش جبکہ ہفتہ اور اتوار کو مالاکنڈ،ہزارہ ڈویژن میں موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل جمعہ سے پیر تک کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور برفباری کی توقع ہے ۔ ہفتہ اور اتوار کو اسلام آباد،راولپنڈی،گوجرانوالہ،لاہور، سرگودھا اور فیصل آباد ڈویژن میں بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران مری اور گلیات کے پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے ۔ جمعہ اور ہفتہ کے روز کوئٹہ،قلات اور ژوب ڈویژن میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں شدید برفباری سے برفانی تودے گرنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔آئندہ چوبیس گھنٹے میں بالائی فاٹا، مالاکنڈ،ہزارہ،کوئٹہ،ژوب ڈویژن،گلگت بلتستان،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

مزیدخبریں