ارشد خان چائے والا کے گھر 10 ویں بھائی کی پیدائش

02:50 PM, 15 Feb, 2017

اسلام آباد: میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں چائے والے ڈھابے سے مشہور ہونے والے ارشد خان کے 10ویں بھائی کی پیدائش ہوئی ہے۔ ارشد خان اپنے بھائی کی پیدائش پر بے حد خوش ہے اور بتایا کہ ان کے 10 ویں بھائی کی پیدائش گزشتہ روز ہوئی ہے۔

ارشد خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے مزید بتایا کہ اس کے والد نے 2 شادیاں کیں تھیں اب وہ 18 بہن بھائی ہو گئے ہیں جبکہ پہلے ان کے 9 بھائی اور 8 بہنیں تھیں۔ فلم انڈسٹری کو خیر آباد کہنے کے حوالے سے سوال پر اس نے کہا کہ فلم انڈسٹری نہیں چھوڑ رہا اور اس حوالے سے سامنے آنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں