عمران خان پاناما کی بیساکھی پر سیاست بند کریں، مریم اورنگ زیب کا مشورہ

عمران خان پاناما کی بیساکھی پر سیاست بند کریں، مریم اورنگ زیب کا مشورہ

اسلام آباد: پاناما لیکس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی رہنما اور وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا دہست گردی کے خلاف جنگ جاری ہے اور ہم اس جنگ میں کامیاب ہوںگے۔ آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے دہشتگردی میں کمی آئی ہے اور نیشنل ایکشن پلان کے مثبت نتائج آ رہے ہیں۔ بزدل دہشتگرد ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا دہشت گردی کے خلاف تمام جماعتوں کو یکجا ہونے کی ضرورت ہے اور اس مسئلے پر سیاست نہ کی جائے۔ تحریک انصاف نے ایک کاغذ بھی نہیں دیا جو شریف فیملی کے شواہد کے خلاف ہو۔ جتنے ثبوت تھے عدالت میں پیش کر دیئے گئے ہیں۔ عمران خان پاناما کی بیساکھی پر سیاست بند کریں۔

طلال چودھری نے کہا لاہور میں ہونیوالے واقعے پر پوائنٹ اسکورنگ نہیں کرنی چاہیے۔ تمام اداروں کے اہلکار اپنی جانیں دیکر ہماری حفاظت کر رہے ہیں۔ ہمیں پنجاب پولیس پر فخر ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا عمران خان سیاست میں نواز شریف سے نہیں جیت سکتے اور پاناما کیس جھوٹ کی ٹمپرنگ سے نہیں جیتا جا سکتا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں