سینے کی جلن دور کرنے کے 4 جادوئی طریقے

01:15 PM, 15 Feb, 2017

اسلام آباد: ہماری روزمرہ کئی ایسی چیزیں کھا لیتے ہیں جس سے ہمیں سینے میں جلن ہونے لگتی ہے۔ جس کے باعث طبیعت بگڑنے لگتی ہے اور ہچکیاں آنا شروع ہوجاتی ہیں۔

سینے میں جلن اکثر بہت زیادہ مرچیلے کھانے سے ہوجاتی ہے یا پھر پانی کم مقدار میں پینے سے بھی جلن کی شکایت ہوتی ہے۔

آج ہم آپ کو سینے میں جلن سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لئے چند آسان طریقوں سے آگاہ کریں گے۔

وہ آسان طریقے ذیل میں بیان کئے جارہے ہیں۔

٭ سونے سے قبل چائے نہیں پئیں

کچھ لوگ رات کا کھانا کھانے کے بعد چائے پینے کی عادت ہوتی ہے۔ لیکن وہ اس بات سے بے خبر ہیں کہ ان کی اس عادت سے سینے میں جلن ہوسکتی ہے۔ خاص طور پر بلیک ٹی پینے سے تیزابیت بڑھ جاتی ہے۔ بلیک ٹی کے بجائے اگر سبز چائے پی لی جائے تو سینے کی جلن سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

٭ زیادہ وقت جم میں نہ گزاریں

ضرورت سے زیادہ جم کرنا آپ کے سینے میں جلن کا باعث بن سکتا ہے۔ اگر آپ کو جم میں ورک آؤٹ کے دوران بے چینی محسوس ہورہی ہو تو ورزش کرنا چھوڑ دیں کیونکہ اس سے درد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ کوشش کریں کہ جم میں ضرورت سے زیادہ ورزش ہرگز نہیں کریں۔

٭کھانے کے بعد سیدھے بیٹھیں

جب کھانا کھا چکے ہوں تو کسی صوفے پر لیٹنے کے بجائے کرسی پر تھوڑی دیر سیدھے بیٹھیں تاکہ کھانا  اچھی طرح ہضم ہوجائے۔

٭پانی زیادہ پئیں

کوشش کریں کہ اپنی ڈائٹ میں زیادہ سے زیادہ پانی کو شامل کریں۔ کھانے سے 30 منٹ قبل پانی پئیں اور دن بھر پانی کا استعمال رکھیں۔ اس سے آپ کا جسم ہائیڈریٹ رہے گا اور آپ تیزابیت سے بچے رہیں گے۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لئے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں

مزیدخبریں