ریاض :سعودی عرب میں کام کرنے والےبھارتی ورکروں کی تعداد میں 2014 کے دوران کمی ہوئی، جس کے برخلاف بنگلہ دیشی اور پاکستانی ورکروں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ سعودی عرب میں کام کرنے والے بیرونی ورکرز سے متعلق حکومت کی طرف سے جاری اعداد کے مطابق 2013 میں3,53,565 ہندوستانیوں کو ویزے دیئے گئے تھے جو اس سال بیرونی ورکرز کیلئے جاری کئے جانے والے ویزا کا55 فیصد حصہ تھے۔
لیکن2016 میں ہندوستانیوں کیلئے صرف1,65,356 جاب ویزے جاری کئے گئے جو21فیصد ہیں۔ اس کے برخلاف2013 میں بنگلہ دیشیوں کو صرف2 فیصد یعینی 12,054جاب ویزا جاری کئے گئے تھے جو2016 میں1,43,913یعنی19فیصد تک بڑھ گئے ہیں۔ اس طرح 2013 کے دوران سعودی عرب میں6,36,721یعنی43فیصد جاب ویزا جاری کئے گئے تھے جو 2016 میں 60فیصد اضافہ کے ساتھ7,71,867تک پہنچ گئے۔
اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے ہندوستانی کے ایک ویب چینل نے لکھا ہیکہ مودی حکومت نہ صرف ملک میں نوجوانوں کو مناسب روزگار فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے بلکہ بیرونی ممالک میں بھی ہندوستانی ورکرس روزگار کے موقعوں سے محروم ہورہے ہیں۔ پڑوسی ملکوں پاکستان اور بنگلہ دیش کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔