اسلام آباد:ہر ایک نوجوان کی کو شش ہوتی ہے کہ اس کے مسلز انتہائی خؤبصور ت دکھائی دیں۔اس کے لیے ورزش کرنا اور نت نئے طریقے استعمال کرتے رہتے ہیں۔
سویا بین اور میوے کا استعمال پٹھوں کو مضبوط اور خوبصورت بناتا ہے ۔
تحقیق سے واضح ہوا ہے کہ دال ، اناج ، پھلیاں ، سویا بین اور میوے کا استعمال انتہائی مفید اور صحت مند ہے ۔
اس متعلق یونیورسٹی آف میساچوسٹس کے محققین کا کہنا ہے کہ حیوانی پروٹین بھی بالکل اس طرح عمل کرتے ہیں جس طرح ان میوہ جات اور دیگر مذکورہ اشیاء میں موجود حیاتین کرتے ہیں۔
جبکہ تحقیق کرنے والے ڈاکٹر کیلسے مینگنو کا کہنا تھا کہ زیادہ پروٹین کی غذا صحت اور پٹھوں کیلئے انتہائی مفید ہوتی ہے۔