بچوں کوانسداد پولیو قطرے یا ٹیکے نہ لگوانیوالے والدین کو گرفتارکرنے کا فیصلہ

12:47 PM, 15 Feb, 2017

نیوویب ڈیسک

پشاور:ضلعی انتظامیہ کا پولیو سے انکارکرنے والے والدین کیخلاف 3ایم پی اوکے تحت کارروائی کاآغازہوگیا۔انسدادپولیو مہم کے دوران بچوں کو قطرے یا ٹیکے نہ لگوانیوالے والدین کو گرفتارکیاجائیگا۔قائم مقام ڈپٹی کمشنر پشاور شاہد محمود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دس روزہ خصوصی انسدادپولیومہم کا بدھ کو آخری دن تھا۔جن بچو ں کے والدین نے پولیو سے بچاو کے انجکشن یا قطرے بچوں کو نہیں پلائے تو انہیں گرفتارکرلیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ شہر میں پولیوقطروں سے انکاری والدین کے بچوں کی تعداد ساڑھے آٹھ ہزار سے زیادہ ہے۔ محکمہ صحت، یونیسف، ڈبلیو ایچ او، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکارں پر مشتمل بارہ سو ٹیمیں پولیو مہم چلارہی ہیں۔شاہد محمودنے کہا کہ دیہہ بہادر، یکہ توت، کاکشال، شاہین مسلم ٹاون ون ، ٹو اورملحقہ علاقوں میں وادلین بچوں کو پولیو ٹیکے اور قطرے پلانے سے انکاری ہیں۔

مزیدخبریں