لاہور:لاہور سمیت پنجاب کے دوسرے شہروں میں بھی ڈرگ ایکٹ میں ترامیم کے خلاف میڈیکل اسٹور مالکان کی جانب سے شٹرڈان ہڑتال بدھ کو جاری رہا۔ ہڑتا ل کے باعث شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔حکومت پنجاب کی جانب سے ڈرگ ایکٹ میں ترمیم کے خلاف لاہور، ملتان ، فیصل آباد، شیخوپورہ سمیت کئی شہروں میں کیمسٹ ریٹیل ایسوسی ایشن کی جانب سے دی گئی ہڑتال کی تیسرے دن بھی جاری رہا۔
تمام چھوٹی بڑی میڈیسن مارکیٹ کے علاوہ میڈیکل اسٹور پر بھی مکمل طور پر بند رہیں۔گزشتہ روز بھی لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں یڈیکل اسٹور مالکان کی جانب سے احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اور مظاہرے بھی کیے گئے جس کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ سرکاری ونجی اسپتالوں میں ادویات اور سرجیکل آلات نہ ملنے کے باعث مریضوں کے آپریشن کو ملتوی کردیا گیا۔
پنجاب،کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن کی ہڑتال جاری
12:29 PM, 15 Feb, 2017