اسلام آباد: سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت کرپشن کی دلدل میں پھنس چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ 2006 میں کمپنی کے مالک تھے وہ آج اس کا نام تک نہیں بتا سکتے ۔
سراج الحق نے کہا کہ ہماری جنگ ذاتی طور پر کسی کے خلاف نہیں بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ اس کیس کے ذریعے مستقبل کیلئے کوئی لائحہ عمل طے ہو جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ قطری شہزادوں کے خطوط حکومت کیلئے نوح کی کشتی نہیں بلکہ کاغذ کی کشتی بن چکے ہیں ۔ افسوس کی بات ہے کہ اس ملک میں قانون صرف غریب کو پکڑنے کیلئے ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں