اردو کے عظیم شاعر مرزا اسداللہ خان غالب کی برسی آج منائی جا رہی ہے

12:24 PM, 15 Feb, 2017

لاہور:شاید ہی کوئی ایسا شخص ہو جو غالب سے واقف نہ ہو۔اپنے منفرد انداز بیاں اور انقلابی شاعری کی بدولت غالب نے ادب کی دنیا میں وہ مقام پایا کہ کسی اور کے حصے میں نہ آیا۔

کہتے ہیں غالب کا ہے انداز بیاں اور!یہ بات سو فیصد درست ہے اور غلاب بھی اپنی اس اہمیت س بخوبی واقف تھے۔

آج غالب کی 148ویں برسی منائی جا رہی ہے۔غالب کی شاعری میں انسانیت سے محبت کے ساتھ ساتھ عشق مجازی اور حقیقی دونوں کا رنگ ملتا ہے ۔

ان کی زندگی پر غالب کے نام سے پاکستان میں ایک فلم بھی بنائی گئی جس میں غالب کا کردار مشہور اداکار قوی خان نے کیا تھا۔ انڈیا کی جانب سے بننے والی غالب کے حالات زندگی پر فلم میں نصیرالدین شاہ نے غالب کا کردار کیا۔غالب کی زندگی بچپن میں ہی یتیم ہو جانے کی وجہ سے کافی دشوار رہی ۔

غالب 1797کو آگرہ میں پیدا ہوئے اور 1869میں دار فانی سے رخصت ہوئے۔

مزیدخبریں