تل ابیب :مصر کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ اس کو قاہرہ سے اسرائیلی سفیر کو واپس بلائے جانے سے متعلق کوئی اطلاع نہیں ہے۔مصری وزارت خارجہ کے ترجمان چانسلر احمد ابو زید نے عرب ٹی وی کے مطابق وزارت کو اسرائیلی سفیر کے بارے میں کسی تفصیل کا کچھ علم نہیں ہے اور نہ یہ پتا ہے کہ وہ واپس بھی آئیں گے یا نہیں۔
صہیونی ریاست کے بعض عہدہ داروں نے بتایا کہ تل ابیب نے قاہرہ میں متعیّن اپنے سفیر ڈیوڈ گورین کو ان کی سکیورٹی کے حوالے سے لاحق تشویش کے پیش نظر واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔اخبار کے مطابق گورین اس وقت مقبوضہ بیت المقدس سے اپنے سفارتی فرائض انجام دے رہے ہیں اور اسرائیلی حکام نے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ بہت جلد اپنے سفارتی فرائض کی انجام دہی کے لیے قاہرہ لوٹ جائیں گے۔