سپیریئر یونیورسٹی کا رنگا رنگ سپورٹس فیسٹیول جاری،چاروں صوبوں کی نمائندگی

11:51 AM, 15 Feb, 2017

نیوویب ڈیسک

لاہور: ایسا ہے پاکستان۔۔۔ عالمی سطح پر ملک کا بہترین امیج اجاگر کرنے میں سپیریئر گروپ سب سے آگے۔ سپیریئر یونیورسٹی لاہور میں شاندار ،رنگا رنگ سالانہ  سپورٹس فیسٹیول جاری ہے۔

افتتاحی تقریب میں طلبہ طالبات نے چاروں صوبوں کے روایتی لباس تب زیب کر کے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔صوبائی وزیر رانا مشہود، چیئرمین متروقہ وقف املاک صدیق الفاروق نے تقریب میں خصوصی شرکت کی ۔

دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کےلئے سپیریئر گروپ پیش پیش
پاکستان میں کھیلوں کےمیدان آباد کرنے کے لئےایک اور قدم اٹھا لیا،سپیریئر یونیورسٹی لاہور میں رنگوں سے بھرپور سالانہ سپورٹس فیسٹیول پوری آب و تاب سے جاری۔ سالانہ سپورٹس فیسٹیول میں پرعزم نوجوان ،عزم و ہمت کی مثال بنے ہوئے ہیں۔ پاک وطن کی ثقافت کو بھی بھرپور انداز میں پیش کیا جارہا ہے۔ سپورٹس فیسٹیول میں صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود ، چیئر مین متروکہ وقف املاک صدیق الفاروق،چیئر مین سپیریئر گروپ پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمٰن،سینئر اینکر پرسن نصراللہ ملک اور غیر ملکیوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔
چیئر مین سپیریئر گروپ پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمٰن نے تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کو بتا دینا چاہتے ہیں ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں،ہر حادثہ ہمیں مزید جوڑتا چلا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں منتظمین کو بہت مبارکباد پیش کر تا ہوں، سپیریئر کے بچے پاکستان کا نام روشن کریں گے، آج کا دن کلچر ل ویلیو کو منانے کا دن ہے۔ نیو نیوز کی ٹیم کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ہمارا پیغا م پورے پاکستان میں پہنچایا،وطن ہے تو ہم ہیں، ورنہ ہم کچھ نہیں ہیں۔

مزیدخبریں