لالی ووڈ کی وہ ادکارائیں جو پردہ سکرین سے اچانک غائب ہوگئیں

11:47 AM, 15 Feb, 2017

لاہور:پاکستان فلم انڈسٹری پچھلے کافی عرصہ سے زبوں حالی کا شکار ہے ۔ایسا نہیں ہے کہ بالکل بھی فلمیں نہیں بن رہیں بلکہ جو بن رہیں ہیں وہ اس معیار کی نہیں ہوتیں کہ شایقین کے ذوق پر پورا اتر سکیں ۔اس سے نہ صرف شایقین مایوس ہوئے ہیں بلکہ فلم بنانے والوں کو بھی خاصانقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔یہی وجہ ہے کہ ماضی کی وہ اداکارائیں جو ہر دوسری فلم میں نظر آتی تھیں اب دیکھنے کو یا تو ملتی نہیں ہیں اور اگر نظر بھی آئیں تو کسی کمرشل یا ڈرامے کے کسی چھوٹے رول میں نظر آتی ہیں۔گو اب پاکستانی فلم انڈسٹری بہتری کی طرف رواں ہے لیکن اس صورت میں بھی ہمیں وہ تمام فلمی اداکارائیں نئی فلموں میں بھی دیکھنے کو نہیں ملتیں بلکہ ان کی جگہ نئی اداکاراﺅں نے لے لی ہے۔
ریما


پاکستانی اداکارہ اورہدایت کارہ ریما فلم انڈسٹری کا ایک منفرد نام ہیں۔ریما نے نہ صرف پنجابی بلکہ کئی اردو فلمیں بھی کیں جو کہ 90کی دہائی میں قدرے اچھی انٹرٹینمنٹ ثابت ہوئیں۔لیکن ریما کچھ عرصہ تو کمرشلز میں نظر آئیں لیکن اب تو سِرے سے غائب ہی ہو چکی ہیں۔
نرما


1988میں ماڈلنگ سے اپنے کرئیر کا آغاز کرنے والی اس اداکارہ نے پہلا ڈرامہ رنجش کیا جو پی ٹی وی سے نشر کیا گیا تھا ۔اردو فلموں کے علاوہ نرما نے پنجابی فلمیں بھی کیں جن میں سب سے مشہور بابل دا ویہڑہ تھی۔لیکن کافی عرصہ سے نرما اسکرین پہ نظر نہیں آئیں۔

ریشم


ریشم نے اپنے کرئیر کا آغاز 1994سے کیا اور جیوا،سنگم اور گھونگٹ جیسی فلمیں کر کے انڈسٹری میں اپنا نام بنایا لیکن پچھلے کافی عرصہ سے ریشم صرف ڈراموں میں کام کرتی نظر آتی ہیں۔
صائمہ


پاکستانی پنجابی فلموں کی اداکارہ صائمہ کے نام سے کون واقف نہیں۔صائمہ نے چوڑیاں جیسی فلم کر کے شہرت پائی اور کئی پنجابی ہٹ فلمیں کیں۔لیکن گذشتہ چند برسوں سے صائمہ پنجابی فلموں میں بھی نظر نہیں آرہیں اور صرف چند ڈراموں اور کمرشلز تک محدود ہو گئی ہیں۔

زارا شیخ

حسن عسکری کی فلم تیرے پیار میں سے شہرت پانے والی یہ اداکارہ فلم انڈسٹری کی خوبصورت ادکارہ تصور کی جاتی تھی ۔زارا شیخ نہ صرف اچھی اداکارہ تھی بلکہ اچھی گلوکارہ اور ماڈل بھی تھی۔شفقت امانت علی کے مشہور گانے کھماج کے علاوہ اور میوزک ویڈیوز میں بھی زارا نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔زارا کی مشہور فلموں میں چلو عشق لڑائیں،سلاخیں،تیرے پیار میں ،لاج اور پہلا پہلا پیار ہیں۔لیکن کئی سالوں سے زارا اسکرین سے آﺅٹ ہیں۔

مزیدخبریں