غلنئی: دہشت گردوں کی مہمند ایجنسی میں خون کی ہولی کھیلنے کی کوشش گئی جسے ناکام بنا دیا گیا۔ مہمند ایجنسی کے ہیڈ کوارٹرز غلنئی میں پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر کے باہر خود کش دھماکا ہوا۔ افغانستان سے آنے والے ایک خود کش بمبار نے پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر کے مرکزی گیٹ پر روکے جانے پر خود کو اڑا لیا جبکہ دوسرے کو موقع پر ہلاک کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خودکش دھماکے میں تین خاصہ دار اہلکار اور دو شہری شہید ہو گئے جبکہ تین افراد خمی بھی ہوئے۔ خود کش حملہ آور پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر میں گھسنا چاہتا تھا۔ سیکورٹی گارڈ نے روکا تو اس نے خود کو اڑا لیا جبکہ اس کے ایک ساتھی کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔
دوسرا خود کش دھماک تحصیل یکہ غنڈ کے علاقے موصل کور میں سرچ آپریشن کے دوران ہوا جس میں ایک سکیورٹی اہلکار،شہید جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ دھماکے کے بعد علاقے میں کرفیونافذ کر دیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید دہشت گرد بھی موجود ہو سکتے ہیں جن کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں