ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کہتی ہیں کہ ان کا بیٹا تیمور بالکل پٹھانوں جیسا ہے اور ان ہی کی طرح خوبصورت ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے بیٹے کی پیدائش کے بعد پہلا انٹرویو دیا جس میں انہوں نے ہمیشہ کی طرح اپنے خیالات اور مستقبل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے بتایا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کے شوہراور اداکار سیف علی خان بیٹے تیمور کو کبھی بھی اکیلا نہیں چھوڑتے اور ضرورت پڑی تو وہ تیمور کو اپنے ساتھ شوٹنگ پر بھی لے جاسکتی ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ اس انٹرویو کے لیے میں یہاں آئی ہوں اس لیے کہ سیف گھر پر ہیں، ہم دونوں میں سے ایک ضرور تیمور کے پاس ہوتا ہے کیونکہ تیمور میری اور سیف کی زندگی کا اہم ترین حصہ ہے۔
اداکارہ کا بیٹے تیمورکے حوالے سے کہنا تھا کہ میرا بیٹا خوبصورت ترین اور بہت پیارا ہے جو پٹھانوں جیسا ہے۔بیٹے کی پیدائش کے بعد اپنا وزن کم کرنے کے حوالے سے جب اداکارہ سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا میرا 18 کلو وزن بڑھا ہے، جب میں حاملہ تھی تو میری متعدد تصویریں بھی لی گئیں جن میں میرا موٹاپا صاف ظاہر ہورہا تھا۔اضح رہے کہ کرینہ کپوراورسیف علی خان نے 2012 میں شادی کی تھی اوران کے ہاں 20 دسمبرکوبیٹے تیمورعلی خان کی پیدائش ہوئی تھی۔