اسلام آباد:بین الاقوامی ثالث عدالت میں پاکستان نے کویتی کمپنی ایج لئی پرائیویٹ لمیٹڈ کے خلاف ہرجانے کا کیس جیت لیا اور اس سلسلے میں64لاکھ چھ ہزار چھ سوتیرہ ڈالر کی رقم بھی وصول کی۔صحافتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اعلیٰ حکام نے چیرمین ڈاکٹر ارشاد کو مبارک باد کا پیغام بھیجا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایف بی آر میں آٹو میشن سافٹ وئیر فراہم کر نے والی کویتی کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ نے سرمایہ کاری کے مسائل کے لیے بین الاقوامی عدالت میں ہرجانے کا دعوی دائر کر رکھا تھا۔
یہ کیس پاکستان نے جیت لیا اور اب یہ رقم سٹیٹ بینک پاکستان کے اکاونٹ میں منتقل ہو چکی ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مقدمہ جیتنے والی لاءفرم کو انعام دنے کی بھی منظوری کی ہے۔پاکستان نے نہ صرف مقدمہ جیت لیا بلکہ اس مقدمے پر اُٹھنے والے اخراجات کا مقدمہ بھی جیت لیا۔