بلجئیم: سائیکلنگ کے فروغ پر پریس کانفرنس کرنیوالے وزیر کی اپنی سائیکل چوری

10:22 AM, 15 Feb, 2017

برسلز: بلجئیم میں بڑھتے ہوئے ٹریفک کے مسائل کی وجہ چٹکارا پانے کیلئے بلجئین وزیر بین ویٹس سائیکلنگ کے استعمال کے حوالے سے آج کل کافی سر گرم نظر آتے ہیں تاکہ سڑکوں پر گاڑیوں کا رش کم ہو سکے۔ گزشتہ دن وہ اس حوالے سے پریس کانفرنس کرنے آئے اور اسی دوران ان کے ساتھ خوشگوار واقعہ پیش آیا۔

جب وہ سائیکلنگ کے فروغ اور اس حوالے سے حکومتی اقدامات کی بھی تعریف کرتے نظر آئے کہ وہ کیسے اس چیز کو فروغ دیں گے۔ اس منصوبے پر 320 ملین خرچ ہوں گے۔ وزیر ایک گھنٹے بعد پریس کانفرنس کر کے اپنی سائکل لینے کیلئے پارکنگ میں گئے تو ان کی سائیکل وہاں پر موجود نہیں تھی جس کی وجہ سے انہیں کافی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم بلجئین وزیر نے اپنے ڈرائیور کو فون کر کے گاڑی منگوائی اور گھر روانہ ہوئے۔ انہوں نے امید ظاہر کی پولیس جلد چور کو پکڑ لے گی۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں