مسجد الحرام کی صفائی میں 200 گیلن عرق گلاب استعمال ہوتا ہے

10:10 AM, 15 Feb, 2017

مکہ :مسجد حرام اور خانہ کعبہ کی صفائی ستھرائی اور حجاج ومعتمرین کی شبابہ روز خدمت میں 1245 ملازمین مصروف عمل رہتے ہیں۔ حج کے موسم میں حرم مکی صفائی اور دیگر لوازمات کے لیے 470 ملازمین کا اضافہ کردیا جاتا ہے جس کے بعدمجموعی تعداد 1715 ہو گئی ہے ۔ ان میں 210 خواتین ملازمائیں بھی شامل ہوتی ہیں۔
ماہ صیام میں عمرہ سیزن کے دوران 131 اضافی خواتین کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں جو مسجد حرام کی طہارت ونظافت میں کام کرتی ہیںمسجد حرام کی صفائی اور طہارت کے لیے 200 گیلن عرق گلاب استعمال ہوتا ہے۔صفائی کے روایتی طریقوں سے ہٹ کر جدید آلات اور مشینوں سے بھی مدد لی جاتی ہے۔ ان میں عراق گلاب بھر کر مسجد کے فرش، راہ داریوں اور گیلریوں میں چھڑکا جاتا ہے۔
خادمین بیت اللہ حرم مکی کے فرش کی دھلائی کے ساتھ الشاذروان، غلاف کعبہ، حجر اسود اور دیگر اہم مقامات پر روزانہ پانچ بار خوشبو کا چھڑکاو کرتے ہیں۔ یہ چھڑکاو¿ پانچوں نمازوں کےساتھ کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر ہرجگہ کے لیے الگ الگ یونیفارم میں ملوث رضا کار کام کرتے ہیں۔ الگ الگ ٹولیوں کی شکل میں کام کرنے والے رضاکاروں میں سے کچھ غلاف کعبہ، کچھ شاذوران، بعض دیوار کعبہ اور حجر اسود کی صفائی کے ساتھ وہاں پرعطریات چھڑکتے ہیں۔

مزیدخبریں