اٹاوا: پاکستانی ٹرک پر کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی تصویر کی دھوم کینیڈا کے اخبارات تک بھی پہنچ گئی ”دی ہل ٹائمز نے لکھایہ ممکن ہے کہ کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کینیڈا کی عوام میں اپنی مقبولیت کھو دیں لیکن پاکستان میں وہ اس حد تک مقبول ہوچکے ہیں کہ کچھ ٹرک ڈرائیور انکی تصویر اپنے ٹرکوں پر پینٹ کروا رہے ہیں۔پاکستان کی ٹرک آرٹ میں زیادہ تر جنگی ہیروز،قابل عزت سیاسدانوں،مذہبی راہنماں،شاعروں اور فلمی ہیروز کی تصاویر کو پینٹ کیا جاتا ہے۔
گزشتہ دنوں پشاور کے شہری کی جانب سےاپنے ٹرک پر کینیڈا کے وزیر اعظم سے محبت کا اظہار کچھ اس طرح کیا کہ ٹرک پر جہاں کسی ہیرو کی تصویر ہوتی ہے اس جگہ کینیڈین وزیر اعظم کی تصویر بنا دی۔
سوشل میڈیا پر گذشتہ ایک ہفتے سے جسٹن ٹروڈو کی پاکستانی ٹرک پر پینٹ شدہ تصویر کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔ خاص طور پر کینیڈا میں مسجد میں آگ لگنے کے واقعے کے بعد ٹروڈو نے مسلمانوں کو کینیڈا میں خوش آمدید کہا تھا اور یہ اُس وقت ہوا جب امریکا میں مسلمانوں پر پابندی عائد کی جا چکی تھی۔
پاکستانی ٹرک آرٹ میں انکی تصویر آنے کے بعد ٹویٹر پر ایک شہرینے لکھا کہ ہم آپکی عزت اس لیے کرتے ہیں کیونکہ آپ ہماری عزت کرتے ہیں۔ جسٹن ٹروڈو پہلے مغربی لیڈر ہیں جو پاکستانی ٹرک آرٹ میں نمودار ہوئے ہیں اس پہلءیہ اعزاز شہزادی ڈیانا،چی گیورا اور مارشل آرٹ ماہر بروس لی پاکستانی ٹرک آرٹ کا حصہ بن چکے ہیں