لاہور:گذشتہ روز لندن کی ایک ویب سائٹ نے خبر جاری کی تھی کہ پاکستانی اداکارہ حدیقہ کیانی لند ن کے ہیتھرو ائیر پورٹ سے دو کلو کوکین اسمگل کرتے ہوئے پکڑی گئیں ہیں۔
حدیقہ نے اپنے بارے میں چھپنے والی اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا میں اس طرح کی غیر ذمہ دارانہ خبر چھپنے پر افسوس ہے اور وہ اپنے بھتیجے کی سالگرہ کے لیے لاہور میں ہیں۔اس ضمن میں گلوکارہ نے اپنی والدہ اور بھتیجے کے ساتھ اایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر جاری کی
اور میڈیا کو جھوٹیخبریں لگانے کے حوالے سے نصیحت بھی کی۔