بھارتی اداکارشاہ رخ خان کیخلاف مقدمہ درج

07:41 AM, 15 Feb, 2017

ممبئی: بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کے خلاف بھارت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان 23 جنوری کو فلم ’رئیس‘ کی پروموشن کے لیے کوٹا ریلوے اسٹیشن آئے تھے،اس موقع پر ان کے مداح ان کی طرف لپکے توبھگدڑمچنے سے نقصان ہوا۔

بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کے خلاف ہنگامہ آرائی اور ریلوے کی املاک کونقصان پہنچانے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں