اسلام آباد:حکومت نے اگلے 15 دنوں کے لیے پیٹرول کی قیمت 252 روپے 10 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 255 روپے 38 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 78 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 32 پیسے کمی کی گئی ہے۔
یہ فیصلے آج رات 12 بجے سے نافذ العمل ہوں گے۔