بھارت کے عالمی شہرت یافتہ طبلہ نواز ذاکر حسین انتقال کر گئے

بھارت کے عالمی شہرت یافتہ طبلہ نواز ذاکر حسین انتقال کر گئے

دہلی :بھارت کے نامور طبلہ نواز ذاکر حسین دل کے عارضے کے باعث سان فرانسسکو کے اسپتال میں انتقال کر گئے۔ وہ استاد اللہ رکھا خان کے صاحبزادے تھے اور موسیقی کی دنیا میں اپنی خدمات کی وجہ سے عالمی شہرت رکھتے تھے۔

بھارتی سیاسی رہنماؤں اور صنعت کاروں سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ کئی لوگوں نے اسے ہندوستانی فن و ثقافت کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔