گرین لینڈ شارک کی طویل عمر: سائنسدانوں نے جینیاتی راز دریافت کر لیا

گرین لینڈ شارک کی طویل عمر: سائنسدانوں نے جینیاتی راز دریافت کر لیا

 آرکٹک اوشین :سائنسدانوں نے حالیہ تحقیق میں یہ دریافت کیا ہے کہ گرین لینڈ شارک 500 برس تک زندہ رہ سکتی ہے، جو دنیا میں سب سے طویل عمر پانے والا فقاریہ جاندار ہے۔ اس شارک کی طویل عمر کی وجہ اس کا سست میٹابولزم تھا، تاہم اب سائنسدان اس جاندار کی عمر بڑھانے کے میکانزم کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

2016 میں کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ گرین لینڈ شارک کی عمر 400 سال تک ہو سکتی ہے، جبکہ بعض شارک 500 سال سے بھی زیادہ عرصے تک زندہ رہ سکتی ہیں۔ حالیہ تحقیق میں اس کی طویل عمر کے جینیاتی وجوہات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ سائنسدانوں نے اس شارک کے جینوم کا تجزیہ کیا جس سے یہ بات سامنے آئی کہ اس کے جینوم کا حجم انسانوں سے دوگنا ہے اور یہ جینوم خاص طور پر ڈی این اے کی مرمت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

محققین کا خیال ہے کہ اس جینوم کی انفرادیت کے باعث گرین لینڈ شارک اپنے ڈی این اے کو مرمت کر کے عمر بڑھانے میں کامیاب ہو پاتی ہے۔ ان جینز کا 70 فیصد حصہ "جمپنگ جینز" پر مشتمل ہوتا ہے جو ڈی این اے سیکونس میں حرکت کر کے اپنی نقول بناتے ہیں۔ یہ عمل شارک کے جینوم میں موجود متاثرہ ڈی این اے کو ٹھیک کر کے اس کی عمر بڑھاتا ہے۔

سائنسدان اس تحقیق کو مزید آگے بڑھا کر انسانوں کی طویل عمر کے بارے میں بھی اہم معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔