لاہور :پاکستان کے دراز قامت فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ محمد عرفان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ 'ایکس' پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہو رہے ہیں اور اس دوران ساتھی کھلاڑیوں اور کوچز کی حمایت پر ان کے شکرگزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے کیریئر میں ملنے والی محبتوں اور یادوں کے لیے سب کا شکریہ ادا کیا۔
محمد عرفان نے اپنے کرکٹ کیریئر کا آغاز 2010 میں کیا اور 4 ٹیسٹ، 60 ون ڈے اور 22 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ ان کا آخری بین الاقوامی میچ 2019 میں آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 انٹرنیشنل تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے آل راؤنڈر عماد وسیم اور فاسٹ باؤلر محمد عامر بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں۔ محمد عامر نے 2020 میں اور عماد وسیم نے گزشتہ سال نومبر میں کرکٹ سے رٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، لیکن دونوں کھلاڑیوں نے 2024 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اپنی دستیابی ظاہر کی تھی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ان کھلاڑیوں کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ محمد عامر نے 36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 62 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 271 بین الاقوامی وکٹیں حاصل کیں اور پاکستان کو 2009 کے آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ اور 2017 کی چیمپئنز ٹرافی جیتنے میں مدد دی۔