واٹس ایپ صارفین کے لیے نیا فیچر: میسجز کا فوری ترجمہ ممکن ہوگا

واٹس ایپ صارفین کے لیے نیا فیچر: میسجز کا فوری ترجمہ ممکن ہوگا

کیلیفورنیا :واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جو میسجز کا ترجمہ کرنے میں مدد دے گا۔ یہ فیچر ان افراد کے لیے مفید ہوگا جو انگلش یا کسی دوسری زبان کے میسجز سمجھنے میں مشکل محسوس کرتے ہیں۔

یہ نیا ٹرانسلیشن فیچر واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں دستیاب ہے اور جلد ہی تمام صارفین کے لیے جاری کر دیا جائے گا۔

WEBetaInfo کی رپورٹ کے مطابق یہ فیچر زبان کی رکاوٹ کو ختم کرنے پر توجہ دے گا۔ میسجز کا ترجمہ صارفین کی ڈیوائس کے اندر ہی ہوگا تاکہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن برقرار رہے۔ اس مقصد کے لیے واٹس ایپ صارفین کو لینگوئج پیک ڈاؤن لوڈ کرنے کی ہدایت کرے گا، تاکہ تھرڈ پارٹیز کو ڈیٹا تک رسائی نہ ہو سکے۔

یہ نیا فیچر دوستوں اور رشتہ داروں سے بات چیت کو مزید آسان اور مؤثر بنائے گا، خاص طور پر ان صارفین کے لیے جو مختلف زبانوں میں گفتگو کرتے ہیں۔