پنجاب میں موسم سرما کے دوران سکول یونیفارم پالیسی میں نرمی

03:52 PM, 15 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور : محکمہ تعلیم پنجاب نے موسم سرما کے دوران سکول یونیفارم پالیسی میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، یہ نرمی تمام سرکاری اور نجی سکولوں پر فوری طور پر لاگو ہو گی۔ اب سے طالبعلم کسی بھی رنگ کی جیکٹ، سوئٹر، کوٹ، جرابیں اور جوتے پہن سکتے ہیں تاکہ وہ سردی سے محفوظ رہ سکیں۔یہ پالیسی 28 فروری 2025 تک نافذ رہے گی۔ محکمہ تعلیم کے مطابق یہ قدم طلباء کو سرد موسم میں بہتر تحفظ فراہم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ وہ اپنی پڑھائی میں توجہ مرکوز رکھ سکیں اور سردی سے بچاؤ کے مناسب اقدامات کر سکیں۔

مزیدخبریں