موسم سرما کیلئے گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی کا شیڈول جاری کر دیا

02:11 PM, 15 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے موسم سرما کے دوران گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے۔ کمپنی کے مطابق، 24 گھنٹوں میں تین مختلف اوقات میں گیس فراہم کی جائے گی تاکہ صارفین کو سہولت مل سکے۔

ایس این جی پی ایل کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق، گھریلو صارفین کو روزانہ تین اوقات میں گیس فراہم کی جائے گی  جس کے مطابق صبح 6 بجے سے 9 بجے تک ، دوپہر 12 بجے سے 2 بجے تک  اور  شام 6 بجے سے رات 9 بجے تک گیس آیا کرے گی۔


حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام صارفین کو اپنے روزمرہ کے کام، خاص طور پر کھانا پکانے میں آسانی فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ اس شیڈول کے تحت، گیس کی فراہمی کے اوقات متعین کر کے گھریلو صارفین کو سہولت دینے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ سردیوں کے موسم میں گیس کی کمی کے مسائل کو کم کیا جا سکے۔

مزیدخبریں