آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی: آئندہ 24 گھنٹوں میں شیڈول کو حتمی شکل دیئے جانے کا امکان

01:37 PM, 15 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور :آئندہ 24 گھنٹے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے انتہائی اہم قرار دیے جا رہے ہیں۔ پی سی بی (پاکستان کرکٹ بورڈ) کی جانب سے بھارت کے میچز سری لنکا میں کرانے کی تجویز سامنے آئی ہے، جس میں خاص طور پر پاک بھارت میچ کو کولمبو میں کرانے کی بات کی گئی ہے۔

بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی کوشش ہے کہ اگر سری لنکا کی طرف سے مناسب آفر ملتی ہے تو وہاں میچز کا انعقاد کیا جائے۔ اس فیصلے میں وینیو کرایہ، گیٹ منی، سکیورٹی اخراجات، ہوٹلنگ اور پروڈکشن اخراجات کو مدنظر رکھا جائے گا، تاہم کولمبو میں بھارت کے تمام میچز کرانے کے امکانات کم ہیں۔ ذرائع کے مطابق، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوران پاک بھارت ٹاکرے کے لیے دبئی کا وینیو فیورٹ سمجھا جا رہا ہے، اور آئی سی سی آئندہ 24 گھنٹوں میں ٹورنامنٹ کے شیڈول کو حتمی شکل دے سکتا ہے۔

مزیدخبریں