لاہور میں ٹماٹر اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ، عوام کی مشکلات بڑھ گئیں

لاہور میں ٹماٹر اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ، عوام کی مشکلات بڑھ گئیں

لاہور : صوبائی دارالحکومت لاہور میں ٹماٹر کی قیمت میں 20 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد سرکاری قیمت 150 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ تاہم، مارکیٹ میں ٹماٹر 200 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ دیگر سبزیوں اور مصالحہ جات کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، جس سے عوام کی جیب پر بوجھ بڑھ گیا ہے۔

پیاز کی قیمت 135 روپے سے بڑھ کر 160 روپے فی کلو، آلو 88 روپے کے بجائے 100 روپے فی کلو، لہسن 595 روپے کی جگہ 800 روپے فی کلو اور ادرک 350 روپے کی بجائے 500 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح بند گوبھی 60 روپے، پھول گوبھی 90 روپے اور پالک و ساگ 40 سے 50 روپے فی کلو دستیاب ہیں۔ موسمی سبزیوں میں شلجم 50 روپے، مولی 40 روپے اور گاجر 80 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔

دوسری جانب، برائلر گوشت کے نرخوں میں 14 روپے فی کلو کی کمی ہوئی ہے اور اب یہ 432 روپے فی کلو پر دستیاب ہے۔ فارمی انڈے کی قیمت 324 روپے فی درجن تک پہنچ چکی ہے۔

مصنف کے بارے میں