یونان میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 5 افراد ہلاک، کئی لاپتا

11:12 AM, 15 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

ایتھنز: یونان کے ساحلی علاقے میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 40 لاپتا ہو گئے ہیں۔ یونانی کوسٹ گارڈ کے مطابق یہ حادثہ ہفتے کو جنوبی جزیرے کے قریب پیش آیا، جہاں 39 افراد کو بچا لیا گیا۔ کشتی میں زیادہ تر پاکستانی تارکین وطن سوار تھے، اور لاپتا مسافروں کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور غیرقانونی طور پر یورپ جانے والے پاکستانیوں کی اموات پر افسوس کیا۔ وزیر داخلہ نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی، جو پانچ روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔ محسن نقوی نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ ایک سنگین جرم ہے اور اس کے خلاف ایف آئی اے کو ملک بھر میں کارروائیاں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدخبریں