ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کا آغاز : پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کا آج بھارت کے خلاف پہلا میچ

11:09 AM, 15 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

کوالالمپور: پاکستانی ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیم آج ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں اپنا پہلا میچ بھارت کے خلاف کھیلے گی۔ یہ ٹورنامنٹ 15 دسمبر سے 22 دسمبر تک ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں منعقد ہو رہا ہے۔

پاکستانی ٹیم کی قیادت کپتان ضوفشاں ایاز کر رہی ہیں، اور گزشتہ روز کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ محسن کمال کی نگرانی میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ پاکستانی ٹیم گروپ اے میں بھارت اور نیپال کے ساتھ شامل ہے، جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، بنگلہ دیش اور میزبان ملک ملائشیا موجود ہیں۔

پاکستان کا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف بائیو ماس سٹیڈیم میں ہو گا، جو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔ اس کے بعد پاکستان کا دوسرا میچ 16 دسمبر کو نیپال کے خلاف ہوگا۔ یہ ٹورنامنٹ پاکستانی ویمنز انڈر 19 ٹیم کے لیے ایک اہم موقع ہے، جہاں وہ اپنے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گی۔

مزیدخبریں