فرانس میں تارکین وطن کے کیمپ میں فائرنگ ،4افراد ہلاک

10:41 AM, 15 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

ڈنکرک : فرانس کے شمالی شہر ڈنکرک کے قریب فائرنگ کے ایک واقعے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ فائرنگ میں 2 سیکیورٹی اہلکار اور 2 تارکین وطن شامل ہیں۔ یہ واقعہ ایک عارضی پناہ گاہ کے قریب پیش آیا جہاں تارکین وطن مقیم تھے۔

پولیس کے مطابق، فائرنگ کرنے والا 22 سالہ نوجوان تھا جس نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ ملزم کی گاڑی سے مزید تین ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔

فرانسیسی حکام اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور اس کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔اس حوالے سے ڈنکرک کے میئر کا کہنا ہے کہ حملے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم  اس حوالے سے مزید جانچ جاری ہے۔

مزیدخبریں