اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم پر عام انتخابات 2024 کا شیڈول جاری، پولنگ 8 فروری کو ہوگی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2024ء کا شیڈول جاری کردیا، جس کے مطابق عام انتخابات کےلیے پولنگ 8 فروری کو ہوگی۔
الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق 20 سے 22 دسمبر تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرواسکیں گے، 24 دسمبر سے 30 دسمبر تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کاغذات نامزدگی منطور یا مسترد ہونے پر اپیل دائر کرنے کی آخری تاریخ 3 جنوری 2024 ہے۔
10جنوری 2024ء کو اپیلوں پر اپیلٹ اتھارٹی کے فیصلوں کا آخری روز ہوگا۔الیکشن کمیشن کے اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ امیدواروں کی حتمی فہرست 11 جنوری کو جاری کی جائے گی، کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 12 جنوری 2024 ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ امیدواروں کو انتخابی نشان 13 جنوری کو جاری کیے جائیں گے۔الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں آر اوز اور ڈی آر اوز کی ٹریننگ بھی بحال کردی ہے۔