الیکشن شیڈول تیار ہے، کبھی نہیں کہا الیکشن میں تاخیر ہو سکتی ہے:چیف الیکشن کمشنر

09:53 PM, 15 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آ باد : چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کاکہنا  ہےکہ    الیکشن شیڈول تیار ہے، کبھی نہیں کہا الیکشن میں تاخیر ہو سکتی ہے۔  چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ    الیکشن شیڈول تیار ہے، کبھی نہیں کہا الیکشن میں تاخیر ہو سکتی ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ کل ہمارا اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا تھا، آج ہم نے دو رپورٹس بنائی ہوئی تھیں۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے ہونے والی ملاقات کے بارے میں سکندر سلطان راجہ نے بتایا کہ ملاقات خوش گوار رہی، ڈی سی اسلام آباد کا کوئی بڑا ایشو نہیں ہے اس متعلق تمام معاملات کو دیکھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں