پی این ایس سی کا تیل سے بھرا جہاز حادثے سے بچ گیا،تیل کی ترسیل 12 گھنٹے تک معطل

09:14 PM, 15 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی :پی این ایس سی کا تیل سے بھرا جہاز حادثے سے بچ گیا۔حادثے کی وجہ سے تیل کی ترسیل بارہ گھنٹے تک معطل رہی ۔ پاکستان  نیشنل شپنگ کارپوریشن   کا خام تیل سے بھرا جہاز حادثے سے بچ گیا۔

کراچی پورٹ حکام کے مطابق قریب سے گزرتے جہاز کی بلند لہروں کی وجہ سے  جہاز کی برتھ سے ٹکر ہوگئی۔حکام کے مطابق ٹکر سے کے پی ٹی کی برتھ او پی ٹو پر تیل ترسیل کے انلیٹ کو نقصان پہنچا ہے۔


دراصل پی این ایس سی عملے نے جہاز کو رسیوں سے ٹھیک طریقے سے نہیں باندھا تھا۔ذرائع کے مطابق حادثے کے سبب تیل کی ترسیل 12 گھنٹے تک معطل رہی، پورٹ حکام کے مطابق غلطی ثابت ہونے پر پی این ایس سی پر جرمانہ ہوگا۔

مزیدخبریں